ملک سے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہی:متحدہ علما کونسل

سودی نظام کو مکمل ختم کر کے معیشت کی بحالی کے بغیر ملک پاکستان ترقی اور عوام خوشحال نہیں ہو سکتے

بدھ 8 مئی 2024 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہملک سے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے،اس میں کو ئی دو رائے نہیںمالیاتی نظام سے سود کے خاتمے تک مضبوط معیشت کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں،سودی نظام کو مکمل ختم کر کے معیشت کی بحالی کے بغیر ملک پاکستان ترقی اور عوام خوشحال نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سودی قرضوں کی دلدل میں پھنسی بد حال معیشت سے ملک تنزلی اور عوام غربت کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے۔سودی معیشت ایک ناسور ہے جس نے تباہی کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا۔ ملک و قوم کی ترقی کے لئے سودی نظام معیشت کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ سودی نظام ہی تمام ملکی مسائل کی جڑ ہے۔

متعلقہ عنوان :