بانی چئیرمین کی سیف اللہ نیازی کو بطور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

بدھ 8 مئی 2024 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) بانی چئیرمین نے سیف اللہ نیازی کو بطور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔بانی چئیرمین تحریک انصاف سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

سیف اللہ نیازی نے بانی چئیرمین کی تین بہینوں کے ہمراہ تھیں ،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

بانی چئیرمین نے سیف اللہ نیازی کو بطور چیف آرگنائزر، تحریک انصاف کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔سیف اللہ نیازی کو تاحال پی ٹی آئی چیف آرگنائزر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔باقی چیئرمین نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کی بحالی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے، ایک ماہ کے دوران سیف اللہ نیازی کی بانی چئیرمین سے اڈیالہ جیل میں دوسری ملاقات ہے۔