نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی کی ملاقات

بدھ 8 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت و سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔