سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، فسادی ٹولہ اس روز اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوا، پاکستان پر حملہ آور مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ بھولنے دیں گے، ہمارا وعدہ ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، عطاءاللہ تارڑ
بدھ 8 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ان کے چہرے بے نقاب کریں گے اور قوم کو یاد دلائیں گے کہ یہ کون لوگ تھے جو اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوئے اور اپنے ہی ملک کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی، انہوں نے ایسا کام کیا جو کبھی دشمن بھی نہ کر سکا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے، یہ ٹولیوں کی شکل میں مختلف مقامات پر گئے اور شہداءکی یادگاروں تک کو مسمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک اور ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین فورسز میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے پائلٹس نے بڑی مہارت کے ساتھ دشمن ملک کے طیارے گرائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب کیپٹن کرنل شیر خان کو شہید کیا گیا تو بارڈر کی دوسری طرف سے ان کی بہادری کی تعریف کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کوئی جان کا نذرانہ پیش کر دے تو اس سے بڑی کیا قربانی ہو سکتی ہے، سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو بھی آگ لگا دی، انتشار پسند ٹولے نے سیاسی مقاصد کی خاطر شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اختلاف تھا تو یہ سیاسی پارٹیوں کے خلاف جلوس نکالتے اور اپنے سیاسی رہنما کے حق میں احتجاج کرتے لیکن ان کا مقصد اختلاف نہیں انتشار اور فتنہ پھیلانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم کا پوری دنیا میں نام لیا جاتا ہے جنہوں نے 60 سیکنڈ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے، اس فسادی ٹولے نے میانوالی میں موجود ان کی یادگار کو بھی نہیں چھوڑا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے ہمارا سلوگن ”بے حرمتی ان کی گوارہ نہیں .... ہونے دینا اب دوبارہ نہیں“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد نے اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کی خاطر قوم کے ہیروز کی بے حرمتی کی، کبھی شہداءکے گھر جا کر دیکھیں کہ ان کے ورثاءپر کیا گزرتی ہے، ان کی بیوائیں اور مائیں بہنیں کس کرب میں مبتلا ہوتی ہیں جب ان کے گھر پرچم میں لپٹا ہوا تابوت لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی یادگاریں قومی غیرت کے نشان ہیں، یہ کم از کم شہداءکی تکریم ہی سیکھ لیتے۔ اس موقع پر صحافیوں کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خان صاحب کے بھانجے بھی ان واقعات میں ملوث تھے، کیا یہ اپنے بھانجوں کی شناخت سے انکار کر سکتے ہیں؟ ان لوگوں نے اتنا تک کہہ دیا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر ہماری جان بھی قربان ہے، پاکستان ہماری شناخت ہے، پاکستان سب سے پہلے ہے، سیاست بعد میں ہے، پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا، پاکستان تا قیامت رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز منطقی انجام کو پہنچ جانے چاہئیں، اس میں کس بات کی تاخیر ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا تو تمام ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں، 9 مئی کے واقعات کے تو شواہد بھی موجود ہیں تو پھر کیا دقت ہے کہ ان کیسز کے فیصلے نہیں ہو پا رہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے پیغام ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئے اور اس ملک کی ترقی میں حصہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب کچھ اس ملک کی سالمیت سے جڑا ہوا ہے، انتشار، فتنہ اور فساد کو ہم نے مسترد کرنا ہے، قومی یکجہتی پیدا کرنی ہے، ملکی سالمیت کے لئے کام کرنا ہے۔ آج معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی جریدے کہہ رہے ہیں کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن قوم کبھی نہیں بھولے گی، پاکستان پر حملہ کرنے والے مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ بھولنے دیں گے۔ ہمارا یہ بھی وعدہ ہے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی ترقی اور بقاءکی خاطر جو اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے کل کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ شام کو وزیراعظم کنونشن سینٹر میں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قول فعل سے اور فعل قول سے نہیں ملتا، متضاد باتیں کرنے کے عادی بانی پی ٹی آئی اپنی ہی کہی ہوئی بات پر قائم نہیں رہتے، ان کا مقصد اپنے مفاد کے ساتھ اپنے قول کو ایڈجسٹ کرنا ہے، ان کو پاکستان اور پاکستانیت سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف اپنے مفاد سے غرض ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہو رہی ہیں، کس کا کتنا جرم ہے، اس کا تعین کرنا تحقیقاتی اداروں کا کام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ سوال اٹھتا ہے کہ خان صاحب کی فیملی 9 مئی کے دن کور کمانڈر ہائوس میں کیا کرنے گئی تھی، اس کا جواب ملنا چاہئے، 9 مئی کے دن نورین خان، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کور کمانڈر ہائوس کے باہر موجود تھیں، پی ٹی آئی رہنمائوں نے اس روز ہدایات جاری کیں کہ کس نے کہاں پہنچنا ہے اور کہاں حملہ کرنا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عدالتی نظام موجود ہے، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شہداءکی فیملیز کو مدعو کیا گیا ہے، تقریب میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان اور آذربائیجان کو مزید قریب لانے کیلئے تعلیمی اور پارلیمانی تبادلوں ، روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، گورنرسندھ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ کے زمین کے گرد مدار میں بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
وزیراعظم کی اضافی گندم کی درآمد میں ملوث قرار دیے گئے 4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری
-
الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ
-
بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلیفون پر بات نہ کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
اسلام آباد ،خاور مانیکا پر عدالتی احاطے میں حملے کا مقدمہ درج
-
غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش میں کشتی بھٹک جانے سے تین افراد بھوک سے ہلاک
-
استحکام پارٹی کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان‘ 2 وزارتیں مانگ لیں
-
لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف کیسوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد
-
سنگین کیسز کی منظوری کے خلاف عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات عائد
-
عمران خان کی سپریم کورٹ سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت انسانی حقوق سے متعلق کیسوں کی جلد سماعت کی استدعا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.