گاڑی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان اشتہاری گرفتار، ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 9 مئی 2024 13:44

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) ایس ایچ او ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،گاڑی چھیننے کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان اشتہاری گرفتار،  ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان عامرسردار اور نوید کنول کو گرفتار کر لیا،ملزمان جنوری 2023سے زبردستی گاڑی چھین کر فرار ہونےکے مقدمہ میں ڈومیلی پولیس کومطلوب تھے،جو مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس اشتہاری ملزمان کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ