Live Updates

ا* شانگلہ، تحریک انصاف کا بشام اور پورن میں زبردست احتجاجی مظاہرے

جمعرات 9 مئی 2024 21:05

ٖ شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) تحریک انصاف کا بشام اور پورن میں زبردست احتجاجی مظاہرے،شانگلہ کے عوامی کی مینڈیٹ کو چوری کر کے غیر منتخب شخص کو فارم 47 کے ذریعے منتخب کر دیا گیا ،یہ شانگلہ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین اور مزید برداشت نہیں کریں گے ۔شانگلہ میں فارم 47 کے تحت چنے گئے ارکان شانگلہ کی اصل نمائندگی نہیں کر سکتے اور نہ وہ شانگلہ کی عوام کی نمائندگی کے حقدار ہیں۔

شانگلہ کے عوام نے تحر یک انصاف پر بھرپور اعتماد کیا ہے اور یہاں دو دہائیوں سے برسر اقتدار کرپٹولے کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تا ہم شانگلہ کے عوام کی مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈال کر ضلع انتظامیہ نے ہارے ہوئے شخص کو فارم 47 میں شانگلہ کے عوام پر مسلط کر دیا۔ شانگلہ میں ابھی یہ سیاسی رویش تبدیل ہونی چاہیے، عوام جس کو چاہے مینڈیٹ دے اور انتظامیہ بھی اپنی رویہ درست کریں۔

(جاری ہے)

نو مئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ اسٹبلشمنٹ نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس وقت کے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور ائی جی پولیس کے زریعے ڈرامہ نچھایا تھا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو منظر عام سے ہٹائیں ۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک میں جمہوری سیاست کی اور عوام کو یہ شعوردیا کہ وہ اپنے ووٹ کے زریعے جمہوری انداز سے لوگوں کو منتخب کرے نہ کہ لوگوں کو پیراشوٹ کے ذریعے اسمبلیوں میں اتارا جائے تحریک انصاف کو سزا اس لیے دی جا رہی ہے کہ وہ ملک میں غریب کی حق کی بات کر رہے تھے یہاں ائین، جمہوریت اور انصاف کی علمبردار تھا ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے جمعرات کے روز بشام اورپورن میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شانگلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں9مئی کی مناسبت سے بشام بازار میں پاکستان تحریک انصاف کا 9مئی کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی، بانی چیئرمین کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل رکھنے کے خلاف اور 9مئی کے فالس فلیگ آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، نواز محمود خان،وقار احمد خان ، حبیب الرحمٰن طوفان ودیگر کی جلسے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب کیا۔ پورن میں بھی تحریک انصاف کے رہنما حاجی عبدالمنعم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جبکہ ریلی بھی نکالی گئی۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات