Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر صوفیہ شکیل کی ملاقات

جمعہ 10 مئی 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے ملاقات کی۔انہوں نے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ملاقات میں ایجوکیشن،ہیلتھ اور سوشل پروٹیکشن میں اشتراک کار پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ہیلتھ او رایجوکیشن میں بہتری کے لئے اختراعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے شعبہ نرسنگ میں بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن اور سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

شعبہ نرسنگ کی اپ لفٹنگ کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ انسانی وسائل کی ٹریننگ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،صحت اور تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہیں تاہم 60 روز میں متعدد منصوبے لا چکے ہیں ،کلینک آن ویل کی چھوٹی سی وین عوام کے علاج کے لئے بڑے بڑے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر آٹزم کا پہلا سکول بنا رہے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر نے کہاکہ پنجاب بہت سے شعبوں میں دوسروں سے بہتر اور آگے ہے،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب سے مل کر کام کرناچاہتے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات