۵اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

جمعہ 10 مئی 2024 20:15

a اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار سلیم حیدر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ سردار سلیم حیدر کا بطور گورنر پنجاب تقرر حکومتی اتحاد کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے،سردار سلیم حیدر خان ایک با اصول، مخلص، زیرک سیاسی رہنما ہیں، گورنر پنجاب کی تقرری جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے، امید ہے گورنر پنجاب صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔