غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیر خارجہ

ہفتہ 11 مئی 2024 12:59

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے پاس یہ قدم اٹھانے کا قانونی جواز نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات آزاد فلسطینی ریاست کی توثیق کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی ہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں 143 اراکین نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی جبکہ 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔