ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے محکمہ اطلاعات سندھ میرپورخاص آفس کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 11 مئی 2024 17:33

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2024ء ) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے ڈائریکٹر اطلاعات فلم حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد ارشاد چانڈیو ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو کے ہمراہ محکمہ اطلاعات سندھ میرپورخاص ڈویژن کے نئی تعمیر شدہ آفس بلڈنگ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا اس موقع پرڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو نے نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف شعبہ جات جس میں پریس کلپنگ سیکشن ، ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس ، ایڈمن اینڈ میڈیا سیکشن ، فوٹو گرافک سیکشن ، افسران کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کروایا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے کہا کہ سندھ بھر میں محکمہ اطلاعات کے ڈویژن اور ضلع دفاترکی اپنی ذاتی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہیں تاکہ محکمہ اطلاعات کے افسران اور عملہ اپنے ہی دفتر میں پر سکون ماحول میں حکومتی منصوبوں کو بہتر طور میڈیا کے ذریعے تشہیر کر سکیں .

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے باہمی مثبت رابطہ کاری کے ذریعے ہی حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں اور حکومت کے درمیاں ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے تاکہ حکومت کی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو میڈیا کے ذریعے عوام میں تشہیر کی جائے . انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ افتتاحی تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈویژن اور ضلع سطح کے افسران اپنے محدود وسائل کے باوجود حکومت کی عوامی منصوبوں کی تشہیر کر رہے ہیں .

افتتاحی تقریب میں عوامی پریس کلب کے عبید کوری ، راجا راشد ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے شاہد جمیل، سلیم شعاعی، سٹی پریس کلب کے عبدالغفار لغاری، پاکستان میڈیا کونسل کے خلیل غوری ، اور دیگر پریس کلب و صحافتی تنظیموں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

متعلقہ عنوان :