گ*گوادر میں نہتے سات مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، رحیم آغا

اتوار 12 مئی 2024 19:50

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری، ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین، سید حیدر آغا، طاہر خان جدون، خان کاکڑ، امردین آغا، حاجی ظہور کاکڑ، اسد خان ترین، شفیع آغا، ، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، حاجی عبدالباقی اچکزئی، سید غنی آغا، فیض افغان، آمان اللہ خان، عبدالرحیم اچکزئی، سید رشید آغا اور دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز گوادر میں نہتے سات مزدوروں کو بیدردی سے قتل کرنے کی سخت الفاظ مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ حکومت اور انتظامیہ امن و آمان برقرار رکھنے میں مکمل طور ناکام ھوچکی ھے۔

(جاری ہے)

آئے روز نہتے لوگوں کو قتل کرنا اور قاتلوں کا آسانی سے فرار ھونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے اس لگ رھا ھے کہ بلوچستان میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ھے ھر طرف قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار ،اور رشوت خوری کا بازار گرم ھے تاجر برادری اور عوام کا اللہ ہی حافظ و ناصر ھے اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کررھی ہیں حکومت اور انتظامیہ برائے رہ گئی ھے یہ لوگ اب صرف تنخواہیں لینے اور بینک بیلنس بنانے چکر میں رھتے ہیں شہر وں اور صوبے کا کوئی غمخوار نہیں ھے تاجر برادری کو ھر طرف سے پریشان کیا جارھا ھے مہنگائی حکومت لاتی ھے جرمانے تاجروں کو کیا جاتا اربوں روپے وزیراعظم، وزرا اور انکو لانے والے چوری کرتے سزا عوام کو بھگتنی پڑتی ھے نہ جانے ھمارے ملک کا نظام اور سسٹم کون سے نااھل چلارھے ہیں جو ھر دن ھم بربادی کے دلدل میں پھنسنے کے لئے جارھے ہیں جھوٹے آفیسر سے لیکر بڑے آفیسر تک خرد برد میں لگے ھوئے ہیں مگر پوچھنے والا نہیں تاجر برادری آیے روز کے ٹیکسسز ، مہنگائی اور لاقانونیت سے بیزار آچکی ھے مگر ایسا دروازہ نہیں جہاں پر دستک دے کر شکایت کی جا سکے ایسی حالت ھم کیسے کاروبار کر سکتے اور ملک کیسا ترقی کرسکتا ھے ھمیں بربادی کی طرف دھکیلا جارھا ھے لیکن ھم بے بس کچھ نہیں کرسکتے ماسوائے احتجاج کے جس طرف اب ھم جانے پر مجبور ھوچکے ہیں موجودہ حکومت نے عوام اور تاجر برادری کا جینا حرام کے دیا ھے انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز گوادر میں نہتے 7 مزدوروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت کی انتہا ھے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔