sعدلیہ اور پارلیمنٹ 12مئی شہداء کے خون کے مقروض ، صدیق آغا

سترہ سال گزرنے کے بعد بھی لواحقین انصاف کے منتظر ہیں ، افضل خان پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا سانحہ بارہ مئی کی برسی پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

اتوار 12 مئی 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی سندھ کے صوبائی صدر صدیق آغا، سینئر نائب صدر اففل خان ،نائب صدر بشیر مندوخیل، سیکریٹری شفیع ترین ، اطلاعات سیکریٹری عبد الخالق کاکڑ، مالیات سیکریٹری نظام کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے شہداء 12مئی2007 کے 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن اور یہ سانحہ ایسے وقت میں رونما ہوا جب عدلیہ معطل تھی امر پرویز مشرف اور انکے اتحادیوں کی جبر و بربریت کے سامنے نام نہاد بڑی جماعتیں کراچی میں جمہوریت اور حق کی اواز بلند کرنے سے کترا رہی تھی تو پشون ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے پشتون سیاسی جماعتوں اور جراتمند کارکنوں نے مارشلاء رجیم کے خلاف عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں آمر ہو گئے ، پشون سرباز شہداء اور سیاسی کارکنوں کی قربانی اور جدوجھد کی بدولت ہی عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی ممکن ہوئی ، بیان میں کہا گیا کہ سترہ سال گزرنے کے باوجود لواحقین کو انصاف نہ ملنا ملکی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ، بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمنٹ شہداء کے خون کی مقروض ہیں اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی شہداء کے برسی کے موقع پر عہد کرتی ہے کہ شہداء کے ارمانوں کی تکمیل اور لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے جدوجھد جاری رکھیں گی۔

۔