این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پیر 13 مئی 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔مرزا اختیار بیگ کی جانب سے صلاح الدین احمد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔الیکشن ٹریبونل نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی