ڈی پی او جہلم کا پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس اور تھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا سرپرائز وزٹ، دفاتر کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ اورعمارات کا تفصیلی جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس خدمت مرکز جہلم،پولیس تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس اور تھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا سرپرائز وزٹ، دفاتر کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ اورعمارات کا تفصیلی جائزہ لیا،  ڈی پی او جہلم کی حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات، شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی اور تجدید کی غرض سے عوام کی سہولت کے لئے 24/7 کام یقینی بنایا جائے، میثاق سنٹر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق آئین میں وضع کردہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام خدمات بروقت بہم پہنچائیں، ڈی پی او جہلم کی ہدایت۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے تھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، نئی بلڈنگ کی تعمیر سے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی تعداد میں اضافہ اور پالیسنگ کے معیار میں واضح بہتری آئے گی ،پولیس فارمیشنز کی کارکردگی اور عوام الناس کا پالیسنگ سے متعلق فیڈ بیک جانچنے کےلئے  سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ