الیکشن کمیشن ،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین معطل ،نوٹیفکیشن جاری

پیر 13 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو معطل کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22منتخب ارکان معطل کی گئی ہے ۔قومی اسمبلی میں19خواتین اور 3اقلیتی ارکان معطل کیے گئے، خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ، خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی نشستوں پر منتخب 21خواتین اور 4اقلیتی ارکان ،پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27ارکان معطل ہوئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 24خواتین اور 3اقلیتی رکن معطل ہوئے۔سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3ارکان معطل ہوئے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 2خواتین اور 1اقلیتی رکن ،قومی اسمبلی میں خیبر پختوا سے مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست پر منتخب 4جمعیت علما اسلام ف کی 2،پی پی پی کی 2خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ۔

قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2، مسلم لیگ (ن) کی 9خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئی جبکہ ۔ قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جے یو ائی کا ایک ایک رکن معطل ہوا۔اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علما اسلام (ف) کی 8،مسلم لیگ (ن) کی 6، پیپلز پارٹی کی 5،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ایک رکن معطل ہوئی ۔

پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ( ن) کی مخصوص نشست پر منتخب 21پیپلز پارٹی ،استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کی ایک ایک خواتین رکن کی رکنیت معطل ہوئی۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 2اور پیپلز پارٹی کے 1اقلیتی ممبر کی رکنیت معطل ہوئی، سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک خاتون ممبرکی رکنیت معطل ہوئی، سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی رکن کی رکنیت معطل ہوا ۔