مقبوضہ جموں وکشمیر:ہندواڑہ میں نوجوان برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 14 مئی 2024 16:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے، ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے جبرا میں برفانی تودے کی زد میں آکرزندگی کی بازی ہارگیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ اشفاق احمد منبل ہندوارہ کا رہائشی تھا اوروہ لکشمی پوسٹ کے نزدیگ برفانی تودے کی زد میں آگیا۔انہوں نے کہاکہ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔