میاں منظور احمد وٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم

بدھ 15 مئی 2024 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے سنیئر سیاست دان اور سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور احمد وٹو کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ میاں منظور احمد وٹو پاکستان کے ان سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور انہیں جب بھی حکومت میں آنے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کے لیئے ہمیشہ ڈلیور کرنے کی ہی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے حلقہ کے عوام بھی ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں وٹو خاندان کی پاکستان کی سیاست میں خدمات سب کے سامنے ہے ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں۔