سرکاری عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کرکے زائدالمدت آلات کو فوراْ تبدیل کروایاجائے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

بدھ 15 مئی 2024 23:19

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ریسکیو 1122 سنٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاء نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سٹاف کا ٹرن آؤٹ، ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور خاص طور پرریسکیو کمانڈ اینڈکنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا معائنہ کیااور اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ریسکیو 1122 تمام سرکاری عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات (Fire Extinguisher) کا معائنہ کریں اور میعاد ختم ہونے والے آلات کو فوراْ تبدیل کروائیں ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔\378