پیپلز پارٹی نے ہی ملک میں مزدور کی جدوجہد اور حقوق کی بنیاد رکھی ،گورنر پنجاب
بدھ 15 مئی 2024 21:20
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ مزدوروں کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے عزم پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25مئی 1990تاریخی لمحہ تھا جب شہید ے نظیر بھٹو نے جرمنی کے سابق وزیر اعظم ولی برینڈ کے ساتھ وزیر اعظم ہائوس میں فریڈرک ایبرٹ۔سٹیفٹنگ (ایف ای ایس)پاکستان کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت خاص طور پر صدرآصف علی زرداری اور چیئر مین بلال بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ جیسے ورکر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے اچھے لیبر قوانین ذوالفقار علی بھٹو نے بنائے۔انہوں نے کہا کہ بطور شہید بینظیر بھٹو نے مزدوروں کے وہ تمام حقوق بحال کئے جو ایک آمر نے جابرانہ طور پر ان سے چھین لیے تھے۔ شہیدبے نظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوار حکومت کے باوجود پسماندہ طبقات کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے انتھک کاوشیں کی اور بے شمار نوکریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو یوسف رضا گیلانی نے لیبر یونین کو بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کی ڈیرھ سو فیصد تنخواہیں بڑھائیں اورپینشنز کو دوگنا کیاجبکہ باقی حکومتوں نے رو رو کر آٹھ سے دس فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مزدور کے لیے اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیبر کے حقوق کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ بتیس ہزار کا کہا مگر افسوس اس کو یہ بھی نہیں ملتی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے ملک کی بہتری کے لئے مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدور آج بھی دعا کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آجائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کاخاندان ہی مزدور سے محبت کرنے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بے نظیر نے جو مزدور کے حقوق کا تحفظ کیا وہ آج تک یاد رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2008 سے 2013 تک مزدور یونینز کی بحالی کا دور ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ہم نے قادر مندوخیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی اور برطرف ملازمین کے لیے جد و جہد کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی ہی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ1997 سے میں ورکر ہوں اور مسلسل جدوجہ کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جب چاہیں گورنر ہائوس آسکتے ہیں۔بعد ازاں،گورنر پنجاب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے مجھے گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے، انشا اللہ اسی ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی رواں ہفتے ان کی ملاقات متوقع ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں پنجاب کے مسائل،انکے حل اور امن و امان کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سے کسانوں کے مسائل اور گندم کی خریداری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملاقات
-
چیچہ وطنی،جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
-
سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، احسن اقبال
-
پنجاب میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا‘مریم نوا شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورآئی جی پولیس پنجاب عثمان انور کی ہدایات پرجرائم میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سب ڈویژنل پولیس
-
پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردارہے ، وفاقی وزیرقانون کا سیمینار سے خطاب
-
سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.