بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 12:49

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں ایک پروقار تقریب میں تقریب منعقد ہوئی،جس کے مہمان خاص پروفیشنل لائرز پینل کے رہنما ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عطاء خان کاکڑ تھے،جس کے ہمراہ ایڈوکیٹ حبیب الرحمن قمبرانی، سفرخان راسکوئی، اور ایچ او ڈی لا ڈیپارٹمنٹ اکرام اللہ بلوچ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عطاء خان کاکڑ ،ایڈوکیٹ حبیب الرحمن قمبرانی ،سفرخان راسکوئی اور ایڈوکیٹ اکرام اللہ بلوچ نے کہا کہ طلباء موجودہ دور کے چیلنجر کو سامنے رکھتے ہوئے آپنے آپ کو مقابلے کے لئے تیار رکھیں، محنت اور لگن سے اپنی تعلیم پر توجہ دیں،کیونکہ اس وقت بغیر قابلیت کے کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنا صرف ایک خواب ہے،یہ خاران کے طلباء و طالبات کی خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ان کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے،اب یہ طلباء پر منحصر ہے کہ وہ وہ محنت کریں اور اپنے علاقے اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلا سول سوسائٹی کا اہم کردار ہوتا ہے،جو ظلم اور ناانصافی کے خلاف قانون کے زریعے مظلوم کی حقوق کی جنگ لڑتا ہے،تقریب میں سانحہ 8 اگست کی یاد میں یادگاری ویڈیو کلپ بھی چلائی گئی اور شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، پروگرام کے آخر میں پروفیشنل لائرز فورم کے رہنما ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عطاء خان کاکڑ نے شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کی طرف سے یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے دو طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا ۔\378