ہمیں جمہوری حقوق کی بحالی ، شناخت کے تحفظ کےلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی، عمر عبداللہ

جمعہ 17 مئی 2024 12:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیردشمن قوتوں کو مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطا ب کے دوران کہا کہ ہمیں جمہوری حقوق کی بحالی ، اپنی شناخت اور وقار کے تحفظ کے لئے جدوجہد میں تیزی لانا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاسی اورمعاشی غلامی کا سامنا ہے اور ہر ذی شعور کشمیری کا فرض ہے کہ اپنی ریاست کا تحفظ کرے۔