جموںوکشمیر میں1987 جیسی صورتحال دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہے ، محبوبہ مفتی

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں 1987 جیسی صورت حال دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی نے حالات خون ریزی کی طرف سے دھکیل دیئے تھے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں مختلف ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام وہی پرانے حربے آزما رہے ہیں جو 1987 میں منصفانہ آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو جیتوانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ،بی جے پی کے پراکسی امیدواروں کی حمایت نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل لوگوں پر زبردستی کی جا رہی ہے ۔محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :