ڈونگہ بونگہ،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ ہوسکی

صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث بچے بھوکے پیٹ اسکولز جانے پر مجبور

ہفتہ 18 مئی 2024 15:55

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) موسم گرما میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ ہوسکی،صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث بچے بھوکے پیٹ اسکولز جانے پر مجبور ہیں ، والدین نے محکمہ سوئی گیس سے گیس کی فراہمی کے اوقات کار میں نظرثانی کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو الرٹ جاری ہونے کے باعث اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح 7 بجے تا ساڑھے گیارہ بجے دن تک کر دیا گیا لیکن صبح کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش اور شیڈول میں تبدیلی نہ ہونے کے باعث معصوم بچے خالی پیٹ اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

والدین نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات سے قبل تک گیس کی فراہمی کے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔