Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صدر اظہر عباس، سینئر نائب صدر ایاز خان کے لئے انتخابات میں کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی نائب صدر محمد عثمان، سیکرٹری جنرل طارق محمود اور دیگر عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار، امید ہے نو منتخب عہدیداران جمہوری اقتدار کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔مریم نواز شریف
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات