راولاکوٹ ،چیف جسٹس ودیگر ججز کا ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ظہور اقبال اعوان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2024 14:19

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان و دیگر نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ظہور اقبال اعوان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔