دونوں ٹانگوں سے معذور خاتون کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشان بنانے کا دلخراش واقعہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 21 مئی 2024 17:10

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) دونوں ٹانگوں سے معذور خاتون کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشان بنانے کا دلخراش واقعہ۔ظالم درندے نے معذرو خاتون کی بیساکھیاں بھی توڑ تاکہ وہ فرار نا ہوسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  نیلم بی بی کو لاہور سے چنیوٹ جاتے ہوئے ملزمان فیاض نے راستے سے اغوا کر لیا اور بہاولنگر کے نواحی علاقے میکلوڈ گنج میں اپنے گھر میں قید کر لیا ملزم فیاض نے خاتون کو تھانہ میکلورڈ کے علاقہ قلندر بودلہ میں قید کیے رکھا۔

ملزم فیاض معذور شادی شدہ خاتون کو 10 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اسی دوارن ظالم درندے نے نیلم بی بی کی بیساکھیاں بھی توڑ دی تاکہ وہ دوڑ نا سکے لیکن معذور باہمت خاتون نے گھسٹ گھسٹ کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی اورخاتون نے رہائی پاتے ہی پولیس ریسکیو پر کال کرکے مدد طلب کی۔ پولیس تھانہ میکلورڈ گنج نے خاتون کے بیان پر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔