لاپتہ افراد کے معاملے کے حل کیلئے پرعز م ہیں، دانیال چوہدری ، بیرسٹرعقیل ملک

منگل 21 مئی 2024 19:47

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما دانیال چوہدری اور بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے کہ لاپتہ افرادکے معاملے کے حل کیلئے پرعز م ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افرادکے معاملہ پرمثبت کرداراداکیا،لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن کی رپورٹ تیارہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی،لاپتہ افراد کامسئلہ پاکستان کاہی نہیں100سے زائدممالک میں یہ کیسزچل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے نان سٹیٹ ایکٹرزپاکستان میں لاپتہ افرادکیمعاملے پر پروپیگنڈاکررہے ہیں،لاپتہ افرادمیں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کا کالعدم تنظیموں سے تعلق رہاہے۔ عقیل ملک نے کہاکہ لاپتہ افراد کامعاملہ تین سے چاردہائیوں سے چل رہاہے،لاپتہ افرادکی10ہزارسے زائدکیسزمیں سی70سی80فیصدحل ہوچکے ہیں،لاپتہ افرادکے معاملے پر حکومت ہرطرح کی معاونت کیلئے تیارہے۔