شہر میں داخل ہونے والے جانوروں کو کانگو اور دیگر بیماریوں کی حفاظتی سپرے کی جائے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

بدھ 22 مئی 2024 20:04

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز کے زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر ز وقاص ظفر، فیض فرید، شکیب سرور، سینئر ایڈ منسٹریٹیو آفیسر ریاست علی، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق سمیت ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ڈی او سپیشل برانچ رانا محمد ظفر، انچارج سیکورٹی حسن رضا نظامی میونسپل کمیٹی کے چیف افسران و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چاروں تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم عارضی مویشی منڈیوں میں آنیوالے قربانی کے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے، جانوروں کو پینے کے صاف پانی، ٹینٹس، گاڑیوں کی پارکنگ، لائٹنگ، سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا جائے جبکہ ضلع کی داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹس پر بھی لائیو سٹاک کا عملہ تعینات کیا جائے جو ضلع میں داخل ہونے والے مویشیوں کو کانگو اور دیگر وائرس سے محفوظ رکھنے کے سپرے کریں۔\378

متعلقہ عنوان :