جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عارف علوی
آئین میں ہر ادارے کی حدود کا تعین ہے سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
جمعرات 19 ستمبر 2024 22:29
(جاری ہے)
عارف علوی نے بتایا کہ پچھلی دو تین سال کی جو حکومت ہے وہ اصلی نہیں ہے، اس کی جڑیں عوام میں نہیں ہیں، کووڈ کے دوران جب عمران خان نے نیت کی کہ لاک ڈاؤن نہیں کیا اور لوگوں نے بھی اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا۔
سابق صدر نے کہا کہ معیشت کی بات یہ ہے کہ 15 فیصد پر قرضہ لیا جارہا ہے مگر یہ جو آئین کی قدغن کا بل ہے یہ انتہائی خطرناک ہے، اس کے اندر دھوکا دہی کے طریقہ کار کو آزاد کیا جا رہا ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں، میں مولا فضل الرحمن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بل میں رکاوٹ کی، میں سمجھتا ہوں کہ اس پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ آئینی ترمیم کرے۔انہوں نے کہا کہ لوگ غائب ہورہے ہیں، اتنا ظلم ضیا الحق یا پرویز مشرف کے زمانے میں بھی نہیں تھا، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں جو مرضی آئے کرلیں، لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے، یہ اسی مجبوری میں یہ بل لائے ہیں کہ عمران خان کی گرفت مضبوط کیا جائے، میں لوگوں سے کل جلسے میں پر امن طریقے سے آنے کی اپیل کرتا ہوں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے رابطوں کو ٹوٹنے نہیں دیا بلکہ ہمیشہ برقرار رکھا ہے اور جب صدر یہ تھے تب بھی گھر پر ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بل پر ہمارا موقف واضح ہے اس پورے عمل کو قبول نہیں کریں گے، ترمیم میں ایسا کردیا تو ان کے جال میں پھنس جائیں گے اور یہ اپنی مرضی کی چیزیں کروانا شروع کردیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود کا تعین ہے سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے فوج و عوام میں تصادم کا راستہ اختیار نہیں کرسکتے۔انہوں نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ قابل قبول نہیں، ایک چیف جسٹس جارہے تو دوسرے آرہے ہیں، اس وقت یہ ترمیم حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ خواہ لاہور میں ہو یا اسلام آباد میں، جمہوری ملک میں جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد اگر فیصلہ آجائے تو اسمبلی میں بیٹھے آدھے لوگ گھر چلے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ
-
گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجٹ میں کوئی واضح پروگرام نہیں، بیرسٹر گوہر
-
پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ
-
ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اندرونی کشمکش کا شکار
-
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملیکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
-
مجھے نہیں لگتا حکومت کے اقدامات سے چیزیں ٹھیک ہوں گی، عارف حبیب
-
رحیم یار خان میں پانی چوری روکنے پر زمینداروں کا محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر پر بہیمانہ تشدد، بازو توڑ ڈالا
-
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن سے آزادکشمیرمیں الیکشن کا شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
-
ڑ*رواں سال حکومت اخراجات کیسے پورے کرے گی، یہ ناممکن ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.