رسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ٹھوس موقف دیا ہے، وزیراعلی سندھ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی، سید مراد علی شاہ کی ارکان اسمبلی سے گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2024 21:27

رسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ٹھوس مقف دیا ہے، وفاق سندھ کے عوامی مقف پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے بروز جمعرات وزیراعلی ہاس میں منتخب نمائندوں سے الگ الگ ملاقات کے دوران کہی ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانو ضلع کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، شکارپور کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف مہر، دادو کے رکن قومی اسمبلی عرفان علی لغاری، ٹھٹو کے شیرازی برادران میں شفقت حسین شاہ، ریاض حسین شاہ اور شاہ حسین شاہ اور سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق منتخب نمائندوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، صحت کی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں، دیگر عوامی مسائل اور سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے تمام منتخب نمائندوں سے انکے حلقوں کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیئے احکامات جاری کیے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لاڑکانو سمیت صوبے بھر میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

منتخب نمائندوں نے وزیر اعلی سندھ کو حالیہ بارشوں سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ کا اجرا کرنے کی منظوری دیدی ہے، ہم ہاریوں کی مالی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ملاقات کرنے والے نمائندوں نے وزیراعلی سندھ کو دریائے سندھ کے ٹیل اینڈ میں زرعی پانی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو دریائے سندھ کے ٹیل اینڈ کے پانی کے مسائل حل کرنے کے احکامات دے دیئے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انڈس ڈیلٹا کے تحفظ کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قراداد منظور کرکے اپنا ٹھوس مقف دیا ہے، وفاق سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کے عوامی مقف پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ وزیراعلی سندھ نے منتخب نمائدوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔