Live Updates

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام

جمعرات 19 ستمبر 2024 22:39

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی خصوصی دلچسپی اور معاونت سے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار چمن ایجوکیٹیڈ یوتھ ڈیٹا بیس قائم کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق ڈیٹا بیس میں چمن کے تمام پڑھے لکھے نوجوانوں کے تفصیلی کوائف دستیاب ہوں گے یہ ڈیٹا بنک سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو درکار افرادی قوت کے لئے معاون ثابت ہوگا ڈپٹی کمشنر چمن نے علاقے کے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے کوائف اس ڈیٹا بیس میں رجسٹر کرکے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :