بارہمولہ ، بھارتی پیرا ملٹری کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک

جمعہ 24 مئی 2024 11:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی185بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل برہان دیو رام کو ضلع کے علاقے کنزر میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :