مقبوضہ جموںوکشمیر، ہائیکورٹ نے کشمیری نوجوان کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

جمعہ 24 مئی 2024 12:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں ہائیکورٹ نے ایک کشمیری نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس پونیت گپتا کی بنچ نے ضلع شوپیاں کے رہائشی سرتاج احمد نائیک کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم دیا۔ سرتاج احمد نائیک کی نظر بند ی کا حکم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں نے28جون2022کو جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :