سیکرٹری یونیورسٹی اور بورڈ نے پیپلز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہید بے نظیر آباد کیلئےسنڈیکیٹ ممبر مقرر کردیے

جمعہ 24 مئی 2024 15:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) سیکرٹری یونیورسٹی اور بورڈ نے پیپلز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہید بے نظیر آباد کیلئےسنڈیکیٹ ممبر مقرر کردیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سیکرٹری یونیورسٹی اور بورڈ محمد عباس بلوچ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پیپلز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہید بے نظیر آباد میں انجینئر صدر الدین میمن، پروفيسر ڈاکٹر قربان علی خاص خیلی، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن، مولانا حزب الله کھوسو اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ کو تین سال کے لئے سنڈیکیٹ ممبر مقرر کردیا ہے۔