آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے سابق صدر سردار زاہد تبسم کی پیر محمد مظہر سعید شاہ کو وزیر اطلاعات آزادکشمیر بننے پر مبارکباد

جمعہ 24 مئی 2024 22:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے سابق صدر سردار زاہد تبسم نے پیر محمد مظہر سعید شاہ کو وزیر اطلاعات آزادکشمیر بننے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے پیر محمد مظہر سعید شاہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پیر محمد مظہر سعید شاہ متحرک شخصیت ہیں ،امید ہے کہ ان کے منصب سنبھالنے سے میڈیا اور حکومت کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر ہو گا۔