ق*اخباری صنعت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آواز بلند کرتا رہونگا، سینیٹر سرمد علی

جمعہ 24 مئی 2024 21:05

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) میں اخباری صنعت کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ں ،آپ کے مسائل سنے ان مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرونگا اخبارات کی سرکولیشن بڑھانا ضروری ہے تاکہ اخبارفروش کا روزگار بھی بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار اے پی این ایس کے جنرل سیکرٹری اور نو منتخب سینیٹرسرمدعلی نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی طرف ان کے اعزاز میں منعقد تقریب سے اخبار مارکیٹ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت آپکے مسائل ہی حل طلب نہیں بلکہ پوری قوم و ینٹی لیٹر پر پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کے لیئے یہ کڑا وقت ہے کہ قوم کو وینٹی لیٹر سے کیسے اتاریں اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں انہوں نے کراچی اور اندون سندھ کے اخبار فروشوں کو یقین دلایا کہ ٹکا خان کی موجودگی میں آپکے مسائل وزیراعلی سندھ کے سامنے رکھیں گے اور حل کرانے کی کوشش کریں گے اسی طرح ملک بھر کے اخبار فروشوں اور اخبار ی صنعت سے وابستہ صحافیوں اور کارکنوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کروں گا اگر ایسا نہ ہوا تو سوشل میڈیا پر سچ کو روکا اور جھوٹ کو پھیلایا جائیگا جو کسی بھی طرح حکومت اور قوم کیلئے درست ثابت نہ ہو گا میں میڈیا سے ہوں میڈیا کے مسائل میرے مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کا اخبار فروش خوش نصیب ہے جنھیں ٹکا خان جیسا اپنے کاز سے محبت کرنے والا لیڈر ملا ہے فیڈریشن اور اے پی این ایس کی جتنی بھی میٹنگز ہوئیں میں نے آپ کے لیڈر کو ااپ کا وکیل پایا میں آج کی اس پرخلوص تقریب کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہماری صنعت سے ہمارے بھائی سید سرمدعلی کو سینیٹر منتخب کیا گیا اس خوبصورت انتخاب پر میں اپنی طرف سے اور ملک بھر کی اخبار فروش برادری کی طرف سے دور اندیشن اور محب وطن سیاستدان صدر پاکستان آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ جس دور اندیشی اور محب وطنی کے جذبے سے انہوں نے سید سرمد علی کا انتخاب کرایا وہ عوامی مسائل کو بھی اسطرح حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشن میری اخبار فروش برادری کے مسائل کا حل ہے اور آج وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ملک بھر کے اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرکے وسائل میں تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس اور اال پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے ہر دور میں اخبار ی صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا اس دوران بحثیت صدر اے پی این ایس اور بحثیت جنرل سیکرٹری سید سرمد علی نے اخبار فروش برادری کے مسائل کو خوبصورت انداز میں حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اب ہماری امید یقین میں بدل گئی ہے کہ وہ بحثیت سینیٹر ایوان بالا میں بیٹھ کر ہمارے مسائل کو حل کرانے مین اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر روزنامہ اوصاف کے ایڈیٹر انچیف مہتاب خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اخبار مالکان یکجا ہو کر پوری سنجیدگی سے ان مسائل کو حل کرانے مین اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میری ذاتی تجویز ہے کہ اخبارات کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کی جائیں تا کہ سرکولیشن میں اضافہ ہوا ور اخبار فروشوں کا روزگار بھی بڑھ سکے۔