خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے،و فاقی وزیر انجینئر ا میر مقام
ہفتہ 25 مئی 2024 16:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دے ، گزشتہ دس سا لوں سے آ پ نے یہاں حکومت کی ،ان دس سالوں میں آپ نے باہر سے کونسی انویسٹمنٹ لائی ہے؟ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ بند کریں اور عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے آپ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر توجہ دیں ، آپ مریم نواز کی حکومت کے ساتھ اپنا موازنہ کریں ، وہاں اگر ترقیاتی کام ہورہے ہیں توصوبے کے وسائل کودیکھ کراس سے دگنےترقیاتی کام ادھر ہوسکتے ہیں ، مگر پی ٹی آئی حکومت کے سوشل میڈیا ورکرزترقیاتی کاموں کے حوالے سے جھوٹی خبر یں چلاکر لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں ۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبارشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں ، چائنہ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کےسرمایہ کار ملک میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے یہاں بیروزگاری سمیت مہنگائی کاخاتمہ ہوگااور ملک کے غریب عوام کاجینا آسان ہوجائےگا۔امیرمقام نےکہا کہ 9مئی کے واقعات سے ملک کو زیادہ نقصان پہنچا ہے نہ کہ انفرادی طور پر کسی فرد کو۔انہوں نے کہاکہ صوابی میرا دوسرا گھرہے،ماضی میں یہاں کےعوام کی بہتری وآسانی کے لئے ترقیاتی کام کئے ہیں جن میں یہاں پر گیس کی فراہمی،پاسپورٹ آفس،تحصیل سطح پر نادرا دفاتر کاقیام اورمختلف علاقوں میں بجلی گرڈسٹیشن کی اپگریڈیشن جیسے منصوبے شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آنے والےوالے دور میں بھی مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔امیر مقام نے کہاکہ جون میں چھوٹا لاہورگریڈسٹیشن فعال ہوگا جس سے یہاں پر کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے لاہور بارایسوسی ایشن کےلئے20 لاکھ کی گرانٹ کااعلان کرتے ہوئے دیگر مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے لاہور بارایسوسی ایشن صوابی کے نومنتخب صدرشاہدنعیم ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ضیاءالحق سمیت دیگر کابینہ ممبران سے حلف لیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر شیرازباچہ کے علاوہ ضلعی عہداران افتحاراحمد ، عدیل خان اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے، سٹیل ملز اور دیگراداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر لے جانے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، خورشید شاہ
-
اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، کارلفٹر گینگ کے 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
حکومت سے سولر سسٹم کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کردیا گیا
-
یکم جولائی سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی
-
چیچہ وطنی میں 14 سالہ لڑکے نے موبائل فون کی خواہش پوری نہ ہونے پر خودکشی کرلی
-
پاکستان سے مزید 13 ہزار 815 افغان شہری اپنے ملک چلے گئے
-
مرمت اور صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 ٹوٹ کر پانی میں بہہ گیا ، سردار عبدالرحیم
-
سانحہ ماڈل ٹائون،سرکاری ایف آئی آر 510 پر کارروائی شروع
-
آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص
-
مزید 13 ہزار815 غیر قانونی افغانی واپس چلے گئے
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں کئی ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں : عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.