
میرپور خاص پولیس کی تین مختلف کامیاب کاروائیاں ملزمان گرفتار
عبید اللہ کوری
ہفتہ 25 مئی 2024
17:59
کاروائی نمبر 01
تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مالہی کالونی کے ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی اور ڈاکٹر تیجا رام کو مختلف حربوں سے بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم عبدالستار شر اور اسکا بھائی ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی، ڈاکٹر تیجا رام کو سوشل میڈیاکے ذریعے بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرتے رہے البتہ کل ڈاکٹر رائے چند ولد گنگا رام ذات میگواڑ کی شکایت پر ملزمان ستار شر اور عبدالرزاق شر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
کاروائی نمبر 02
انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم بشمول ایس آئی اقبال جٹ ، ایس آئی ھدایت اللہ ناریجو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ اور کامیاب کرتے ہوئے غریب آباد تھانے کی حدود
ریلوے قبرستان کوارٹرز سےمیرپورخاص سٹی سے چوری ہونے والی 06 موٹر سائیکل برآمد کر کے 01 ملزم پرویز ولد تھانو خان لغاری سکنہ تعلقہ کوٹ غلام محمد کو گرفتار کر لیا.دو ملزمان 1نجف عرف نجو ولد لاہوتی لانگھانی سکنہ جام نواز علی ، 2 جاوید ولد غلام نبی لانگھانی رہائش جونیجو کوارٹر میرپورخاص فرار، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کاروائی نمبر 03
میرپورخاص پولیس نے ایک اور اہم کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جھڈو کی سربراہی میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز عرف نیازو کھوسہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نیاز عرف نیازو کھوسو ضلع بدین اور میرپورخاص کے درجنوں کیسسز میں ملوث ہے، ملزم منشیات بالخصوص چرس کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے، ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 60/2024 زیر دفعہ 9c نارکوٹکس ایکٹ کے تحت جھڈو پر داخل کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
میرپورخاص پولیس کی کامیاب کاروائیوں میں شامل افسران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری،انچارج ڈی آئی بی ایس آئی دانش احمد بھٹی، ایس آئی ھدایت اللہ ناریجو CIA ، ایس ایچ او ز سیٹلائیٹ ٹاون، مہران اور جھڈو کو بہترین کاروائی کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.