28مئی ملکی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو دنیا کے نقشے پر پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا ،محمد سہیل خان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 29 مئی 2024 17:15

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2024ء ) 28مئی ملکی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو دنیا کے نقشے پر پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا اور پاکستان ایک ایٹمی قوت بن کر دشمن کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کررہے ہیں مگر پوری قوم کو ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار ایم  پی اے سہیل خان نے سیئنر لیگی رہنما انیس الرحمن گیلانی کے زیر اہتمام یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر و یوم یکجہتی کشمیر افواج پاکستان کیلئے ہم سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی اور اپنی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے پاکستان ہیں تو ہم ہیں اور اس کے محافظ ہمارا سرمایہ ہیں پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالنے کیلئے ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ناصر محمود سہگل نے کہا کہ جس طرح کے واقعات 9مئی کو ہوئے وہ نہیں ہونے چاہئیں تھے اور جس طرح مسلح افواج کیساتھ سوچی سمجھی سازش کی گئی ان کے کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزاء دینی چاہیئے اس موقع پر یوم تکبیر کی مناسبت سے سالگرہ کے موقع پر  کیک بھی کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے انیس الرحمن گیلانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔