عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 30 مئی 2024 12:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2024ء) اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کرونگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے حلقہ کے مختلف افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تحصیل سلانوالی کے بنیادی مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اللہ جو کچھ تحصیل سلانوالی اور حلقہ کے لوگوں کیلئے کرسکا کرونگا۔ کوشش کرونگا کہ اپنے حلقہ کے لوگوں کو مایوس نہ کروں میرے دروازے پہلے بھی عوام کیلئے کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں، لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔