مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت بھر پور کام کررہی ہے ضلع بھر کی سڑکوں ،پلوں کی حالت بہتر بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم نے منگلا روڈ پر نئے تعمیر ہونے پل کا افتتاح کر دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:45

مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت بھر پور کام کررہی ہے ضلع ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت بھر پور کام کررہی ہے ضلع بھر کی سڑکوں ،پلوں کی حالت بہتر بنائیں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے منگلا روڈ پر نئے تعمیر ہونے پل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈوری کے مقام پر برساتی نالے کے اوپر پل کی تعمیر مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے گزشتہ روز افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، راجہ افراسیاب۔ میرپور چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر عہدیداروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کارپٹ روڈ کی تعمیر اور پل بننے سے جہاں اہل علاقہ کو سفر کرنے میں سہولت ہوگی وہی میر پور آزاد کشمیر جانے والوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی ۔