پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو پنجاب بھر میں مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ روز مرہ کی اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھاجاسکے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:46

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو پنجاب بھر میں مانیٹر کیا جارہا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو پنجاب بھر میں مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ روز مرہ کی اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھاجاسکے، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے ضلع جہلم کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرت ہوئے کہی، اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول کے حوالے سے کی گئی کاروائیوں، جرمانوں اور چیکنگ بارے رپورٹ پیش کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بہتر کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور ہر چیز میں ریلیف دیاجارہا ہے اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ حکومتی ریلیف کو عوام تک پہنچنے میں حائل افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں، بھاری جرمانے کریں، مقدمات درج کروائیں ہر صورت میں حکومتی رٹ قائم ہونی چاہئیے اور عوامی شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :