کرکٹر رانا عبدالوہاب کی پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن میں شاندار باؤلنگ

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 5 جون 2024 17:33

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2024ء ) خانیوال ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جہانیاں کے رہائشی رانا عبدالوہاب نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن میں شاندار پرفارمنس پیش کی اور ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں رانا نوید گروپ کے مالک شیخ مشتاق ،پرچم کرکٹ کلب خانیوال کے کپتان نعیم اکرم ،ڈسٹرکٹ انڈر 19 کوچ سلیم شہزاد اور صدر ایگل کرکٹ کلب جہانیاں مرزا عمران نے  رانا عبدالوہاب کو مبارک باد پیش کی ن کا کہنا ہے کہ رانا عبدالوہاب نے 17 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف ملتان ریجن میں ٹاپ کیا بلکہ پاکستان بھر کے مختلف ریجن میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔