پشاور، جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں

خواتین پرس چھیننے، موبائل فونز و دیگر سامان کی چوری میں مطلوب ہیں، پولیس

بدھ 5 جون 2024 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2024ء) پشاور پولیس نے جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بس میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں کر دیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث خواتین کی تصاویر ڈسپلے کردی ہیں ، 23خواتین کی تصاویر بی آر ٹی کی ڈیجیٹل اسکرینز پر چلائی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق یہ تصاویر ان خواتین کی ہیں جو بی آر ٹی میں مسافر خواتین سے پرس چھیننے میں ملوث ہیں، متعلقہ خواتین موبائل فونز اور دیگر سامان کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان خواتین کی گرفتاری میں مدد دیں۔