لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی

یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں،سیپکوذرائع

منگل 11 جون 2024 13:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔سیپکو ذرائع نے اس حوالے سے بتایاکہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور اسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد اسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔