راولپنڈی کی عدالت نے چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں عوام کو لوٹنے والے میاں بیوی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 11 جون 2024 16:37

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج وسیم انجم نے عوام کو بڑے انعام اور ماہانہ منافع کا لالچ دے کر لوٹنے والے میاں بیوی شوکت اللہ مروت اور عائشہ بتول کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ملزمان کی درخواست گیارہ کروڑ روپے کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مسترد کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمہ عائشہ بتول آئی ایس ایم مارٹ کمپنی کی صدر اور اس کا شوہر شوکت اللہ مروت جنرل سیکریٹری ہے۔

آئی ایس ایم مارٹ مالکان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے پولیس نے میریٹ پر تفتیش کی اور ملزمہ قصوروار پائی گئی۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شوکت اللہ مروت پہلے ہی گرفتار ہے۔ملزم شوکت اللہ کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔