پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار،شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے و بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 12 جون 2024 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 18فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں نیٹسول آفس84،سی ای آر پی آفس81،پاکستان انجینئرنگ سروسز 79،جوہر ٹائون بلاک اے69،یو ایم ٹی 68،سید مراتب علی روڈ 69،ریونیو سوسائٹی68 اور لاہور امریکن سکول میں62 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔