ہاکی اسٹیڈیم کی مرمت کا کام جلد ازجلد شروع کیا جائے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکے ، حسن عسکری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 12 جون 2024 17:44

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2024ء ) حالیہ بارش و شدید آندھی طوفان سے ہاکی اسٹیڈیم کی حالت تباہی ہوکر رہ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کا ہاکی اسٹیڈیم حالیہ بارش و شدید طوفانی آندھی سے متاثر ہوگیا ہے اسٹیڈیم کی دیواریں انتہائی خطرناک حالت میں کسی بھی وقت کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ طوفانی آندھی کی وجہ سے ہاکی اسٹیڈیم لوہے کی مظبوط بڑی بڑی جالیاں گرلیں اور دروازے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ شائقین کے بیٹھنے کی جگہ کے شیٹ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کسی وقت بھی کوئی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

  کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ کا ترپال بھی پھٹ گیا ہے جبکہ ہاکی اسٹیڈیم کے انچارج حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اسپورٹس افسران سے درخواست کرتے ہیں کہ ہاکی اسٹیڈیم نوابشاہ کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کروایا جائے تاکہ ہمارے بچے ہمارا قومی کھیل ہاکی کھیلنے کیلئے اس اسٹیڈیم میں آئیں جس سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا اور کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے