عطائی ڈاکٹرز، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز اور میڈیکل سینٹرز کے خلاف کاروائیاں 13 میڈیکل سینٹرز اور ایک لیبارٹری سیل کردی گئی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 13 جون 2024 17:28

نواب شاہ۔ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر نواب شاہ، سکرنڈ اور دوڑ کے روینیو افسران کی جانب سے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم کے ہمراہ عطائی ڈاکٹرز، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز اور میڈیکل سینٹرز کے خلاف کاروائیاں 13 میڈیکل سینٹرز اور ایک لیبارٹری سیل تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو ، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر اور اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز، میڈیکل سینٹرز، میڈیکل اسٹورز اور  عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں کی کاروائیوں کے دوران نواب شاہ میں 3 میڈیکل سینٹرز کو سیل کیا گیا جبکہ تحصیل دوڑ میں 2 کلینکس, ایک لیبارٹری اور سکرنڈ میں کارروائی کے دوران 8 کلینکس سیل کر دیے گئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر اور اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کو عوام کی جانب سے  شکایات موصول ہوئی تھیں کہ غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز،میڈیکل سینٹرز اور عطائی ڈاکٹرز انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر آج کاروائیاں کی گئی ہیں یہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :