وزیراعلی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا

جمعہ 14 جون 2024 15:15

وزیراعلی  پنجاب  سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،100 دنوں میں عوامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے جمعہ کو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں اراکین صوبائی اسمبلی سعود مجید،ملک خالد محمود ، عدنان افضل چٹھہ اورمعاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ،شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں ،پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکزکی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے بھی آگاہ کیا۔\932